بھارتی حکومت نے بی سی سی آئی کو دورہ بنگلادیش ملتوی کرنے کا کہہ دیا

Indian government asks BCCI to postpone Bangladesh tour

بھارتی میڈیا کی رپورٹس میں کہا جارہا ہے کہ حکومت نے بھارتی کرکٹ بورڈ کو دورہ بنگلادیش ملتوی کرنے کا کہہ دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دونوں ملکوں کے درمیان سیاسی تناؤ کی وجہ سے مودی سرکار نے دورہ ملتوی کرنے کا کہا، بنگلا دیش کرکٹ بورڈ نے بھارتی ٹیم کے خلاف سیریز کے میڈیا رائٹس کی فروخت بھی روک دی ہے۔

بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا کہ بھارتی براڈ کاسٹر کو بتا دیا گیا کہ سیریز اب نہیں ہوگی۔

بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے اہلکار کے مطابق ابھی تک سیریز کی تاریخیں فکس نہیں کی گئیں، بی سی سی آئی نے بتایا ہے کہ اگست میں دورہ کرنا مشکل ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دورہ ملتوی ہونے کے حوالے سے اعلان جلد کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ بھارتی ٹیم نے 3 ون ڈے اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے لیے اگست میں بنگلا دیش کا دورہ کرنا تھا۔ سیریز 17 اگست سے 31 اگست تک شیڈول تھی۔

READ  بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں لال قلعہ میٹرو اسٹیشن کےقریب دھماکا، 10 افراد ہلاک

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں