بھارتی پریزینٹر ریدھیما پٹھک نے بی پی ایل سے نکالے جانے کے معاملے پر خاموشی توڑ دی

Indian presenter Riddhima Pathak breaks silence

بھارتی کرکٹ پریزینٹر ریدھیما پٹھک نے بنگلادیش پریمیئر لیگ سے نکالے جانے کے معاملے پر خاموشی توڑ دی۔

بنگلادیشی کرکٹر مستفیض الرحمان کو انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) سے نکالے جانے کے بعد ریدھیما پٹھک کو بی پی ایل سے نکالنے کی خبریں سامنے آئی تھیں۔

اب ریدھیما پٹھک نے بی پی ایل سے نکالے جانے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ چند گھنٹوں سے یہ بیانیہ بنایا جارہا ہے کہ مجھے بی پی ایل سے ڈراپ کردیا گیا۔
سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں ریدھیما پٹھک نے کہا کہ میں نے بی پی ایل سے دستبردار ہونے کا فیصلہ ذاتی طور پر کیا۔

انہوں نے کہا کہ میرے لیے میری قوم پہلے آتی ہے اور میں کرکٹ کو ایک اسائنمنٹ کی اہمیت دیتی ہوں۔

ان کا کہنا ہے کہ میں نے کرکٹ کے کھیل کی ایمانداری، عزت اور جذبے سے خدمت کی ہے اور میں اسی جذبے کے تحت کھیل سے وابستہ رہوں گی۔

READ  ورلڈکپ کا سیمی فائنل نہیں بلکہ فائنل کھیل کے جائیں گے: شاداب خان

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں