بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد کے امتحانات ملتوی، تمام کلاسز آن لائن ہونگی

International Islamic University Islamabad exams postponed, all classes will be online

راولپنڈی کی بارانی یونیورسٹی کو 26 اپریل تک بند کردیا گیا جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سکیورٹی وجوہات کی بنا پریونیورسٹی کا مین کیمپس 26 اپریل تک بند رہے گا اور جامعہ میں تدریسی عمل آن لائن ہوگا۔

انتظامیہ کی ہدایت پر ہاسٹلز میں طلبہ کوکمرے فوری خالی کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق اساتذہ اور اسٹاف ممبران کو گھروں سے کام کرنے کی ہدایت کر دی گئی۔

اس کے علاوہ اسلام آباد کی بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کی 20 سے 24 اپریل تک تمام کلاسز آن لائن ہوں گی جب کہ 20 اور 21 اپریل کے مڈ ٹرم امتحانات ملتوی کردیے گئے ہیں۔

ضلعی انتظامیہ اسلام آباد

دوسری جانب اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں دکانیں یا بس اڈے بند کروانے کے کوئی احکامات جاری نہیں کیے گئے، اس حوالے سے جب احکامات آئیں گے تو پیشگی اطلاع دیدی جائے گی۔

READ  بھارت: 600 سال پرانی مسجد شہید کرنے کی کوشش، مسلمانوں کا آج بھی دھرنا، پولیس کی آنسو گیس شیلنگ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں