اسحاق ڈارکا سعودی اور اماراتی وزرائے خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ، خطےکی صورتحال پرتبادلہ خیال

Ishaq Dar holds telephonic conversation with Saudi and Emirati foreign ministers

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان اور یو اےای کے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید النہیان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

،ترجمان دفترخارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نے بیجنگ پہنچنے پر سعودی وزیرخارجہ سے ٹیلیفونک گفتگو کی۔

دونوں رہنماؤں نےخطےکی تازہ صورتحال اور حالیہ پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔ اسحاق ڈار نے یمن سے متعلق سعودی وزارت خارجہ کے بیان کا خیر مقدم کیا۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے یواےای کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زایدالنہیان سے بھی ٹیلیفونک رابطہ کیا۔

دونوں رہنماؤں نے خطے کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ مکالمے اور سفارت کاری کے نتیجے میں زمینی حقائق میں واضح بہتری آئی ہے۔

READ  ایران یورینیئم باہر بھیجنے کے بجائے اس کی افزودگی کی سطح کم کرےگا: نائب وزیراعظم اسحاق ڈار

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں