چارسدہ میں خوارج نے جید عالم دین شیخ محمد ادریس کو شہید کردیا

Khawarij martyred prominent religious scholar Sheikh Muhammad Idrees in Charsadda

چارسدہ کے علاقے اتمانزئی میں فتنۃ الخوارج نے جید عالم دین اور سابق رکن اسمبلی جے یو آئی شیخ محمد ادریس کو شہید کردیا۔

شیخ محمد ادریس پر حملہ آج صبح اس وقت ہوا جب وہ اپنے گھر سے مدرسے کی جانب جا رہے تھے۔

شیخ محمد ادریس کی شہادت سے قبل بھی فتنہ الخوارج دینی مدارس اور سیاسی رہنماؤں کو نشانہ بناتے رہے ہیں۔

21 جولائی 2025 کو چارسدہ میں فتنہ الخوارج نے فائرنگ کرکے مذہبی رہنما پیر ابراہیم کو شہید کیا تھا جبکہ 10 جولائی 2025 کو باجوڑ کے علاقے شندئی موڑ میں اےاین پی رہنما مولانا خان زیب کو بھی فتنہ الخوارج نے شہید کیا۔

14 مارچ 2025 کو جنوبی وزیرستان میں مسجد پر خودکش حملے میں جے یوآئی کے ضلعی امیر مولانا عبداللہ ندیم زخمی ہوئے جبکہ 28 فروری 2025 کو اکوڑہ خٹک میں مسجد کو نشانہ بنایا گیا جس میں جے یو آئی رہنما حامدالحق حقانی شہید ہوئے۔

READ  پنجاب آٹزم اسکول اینڈ ریسورس سینٹر کا نام تبدیل کرنےکا فیصلہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں