لاہور قلندرز کا کینسر میں مبتلا بچےکی خواہش پوری کرنے کا اعلان

Lahore Qalandars announce to fulfill the wish of a child suffering from cancer

لاہور قلندرز کی انتظامیہ نے ٹیومر میں مبتلا بچےکی خواہش پوری کرنےکا وعدہ کرلیا۔

فرزان نامی بچہ پچھلے 4 سال سے ٹیومر کے خلاف جنگ لڑ رہاہے جو لاہور قلندر کا بڑا فین ہے۔

فرزان نے لاہور قلندر کے کپتان شاہین شاہ آفریدی سے ملاقات کی خواہش ظاہر کی۔
بچے نے اپنے پیغام میں بتایا کہ اس کا تعلق قلعہ دیدار سنگھ گوجرانوالا سے ہے۔

اس حوالے سے لاہور قلندرز کی انتظامیہ نے کہا کہ بچے کا پیغام ہم تک پہنچ گیا ہے، بہادر بچےکو میچ میں مدعو کرتے ہیں تاکہ شاہین آفریدی سے مل سکے۔

انتظامیہ نے بچے کو خوش کرنے کیلئےکھلاڑیوں کی دستخط شدہ شرٹ بھی دینے کا وعدہ کیا۔

READ  فخر زمان کا آؤٹ شاید غلط تھا مگر فیصلہ امپائرز ہی کرتے ہیں،کپتان سلمان علی آغا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں