ایچ بی ایل پی ایس ایل 11 میں حیدرآباد کنگز مین راولپنڈیز کو 108 رنز سے ہرا کر پلے آف مرحلے میں پہنچ گئی۔
کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں راولپنڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔
حیدر آباد کنگز مین نے پہلےکھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹ پر 244 رنز بنائے۔
حیدرآباد کی جانب سے گلین میکسویل نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 37 گیندوں پر 70 رنز بنائے۔
ان کے علاوہ عثمان خان 54 اور کوشال پریرا 50 رنز بنا کر نمایاں رہے۔






تبصرے بند ہیں