لاہور قلندرز کی ٹیم ایک بار پھر گیانا میں گلوبل سپر لیگ میں ایکشن میں ہوگی

Lahore Qalandars will once again be in action in the Global Super League in Guyana.

پاکستان سپر لیگ کی دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز کی ٹیم ایک بار پھر گیانا میں کھیلی جانے والی گلوبل سپر لیگ میں ایکشن میں ہو گی۔

لاہور قلندرز کے ترجمان کے مطابق پاکستان سپر لیگ کی دفاعی چیمپئن ایک بار پھر گلوبل سپر لیگ کا حصہ بن گئی ہے اور لاہور قلندرز کی ٹیم رواں برس 23 جولائی سے یکم اگست 2026 تک گیانا نیشنل اسٹیڈیم میں منعقد ہونے والی لیگ میں حصہ لے گی۔

لاہور قلندرز کی ٹیم اس سے قبل ٹورنامنٹ کے افتتاحی ایڈیشن کا بھی حصہ رہ چکی ہے۔

لاہور قلندرز کے مالک ثمین رانا کا کہنا ہے کہ گلوبل سپر لیگ میں واپسی پر بے حد خوش ہیں، پاکستان کی نمائندگی پر فخر ہے، ہمارے لیے یہ ایک شاندار پلیٹ فارم رہا ہے، یہ ٹورنامنٹ ہمیں صلاحیت، ثقافت اور مقصد کو دنیا کے سامنے لانے کا موقع دیتا ہے۔

گلوبل سپر لیگ کے چئیرمین کلائیو لائیڈ کا کہنا ہے کہ گلوبل سپر لیگ میں لاہور قلندرز کو دوبارہ خوش آمدید کہتے ہیں، لاہور قلندرز انٹرنیشنل ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی سب سے کامیاب فرنچائزز میں سے ایک ہے، ٹیم کی شمولیت ٹورنامنٹ کے معیار اور وقار میں نمایاں اضافہ کرے گی۔

READ  بابراعظم آؤٹ آف فارم نہیں، امید ہے آنے والی سیریز میں رنز کریں گے: ہیڈ کوچ قومی ٹیم

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں