دنیائے کرکٹ کے لیجنڈری امپائر ڈکی برڈ انتقال کرگئے

Legendary cricket umpire Dicky Bird passes away

انگلینڈ سے تعلق رکھنے والے دنیائے کرکٹ کے مشہور و معروف امپائر ڈکی برڈ 92 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔

یارک شائر کاؤنٹی کرکٹ کلب نے ڈکی برڈ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

کلب کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ نہایت افسوس کے ساتھ اعلان کررہے ہیں ڈکی برڈ جو کرکٹ کی سب سے پسندیدہ شخصیات میں سے ایک تھے 92 سال کی عمر میں اپنے گھر پر وفات پا گئے۔

ڈکی برڈ نے 1973 سے 1996 تک 66 ٹیسٹ ، 69 مینز ون ڈے انٹرنیشنل اور 7 ویمنز ون ڈے انٹرنیشنل میں امپائرنگ کی ذمہ داریاں نبھائیں۔انہوں نے 3 ورلڈکپ فائنل میں بھی امپائرنگ کی۔
انگلینڈ کے ڈکی برڈ نے 93 فرسٹ کلاس میچز بھی کھیلے۔ وہ کیریئر کے دوران کھلاڑیوں اور عوام میں کافی مقبول تھے۔

READ  ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ؛ آئی سی سی نے اسکاٹ لینڈ کو بڑی یقین دہانی کرادی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں