گوگل پر بڑا سائبر حملہ، 2.5 ارب جی میل اکاؤنٹس ہیکرز کے نشانے پر

Major cyber attack on Google, 2.5 billion Gmail accounts targeted by hackers

دنیا کی معروف ٹیکنالوجی کمپنی گوگل کو حال ہی میں ایک بڑے سائبر حملے کا سامنا کرنا پڑا، جس میں 2.5 ارب جی میل صارفین متاثر ہوئے۔

گوگل کے مطابق یہ حملہ 8 سے 18 اگست کے دوران ہوا، جس میں ہیکرز نے کمپرومائزڈ اوپن آتھورائزیشن (OAuth) ٹوکنز کا استعمال کرتے ہوئے دنیا بھر میں اکاؤنٹس تک رسائی حاصل کی۔

یہ حملہ صرف انفرادی جی میل صارفین تک محدود نہیں رہا بلکہ سیلز فورس (Salesforce) کے ڈیٹا بیس میں بھی ہیکرز نے دراندازی کی۔ گوگل تھریٹ انٹیلیجنس گروپ (GTIG) کے مطابق اس حملے کے پیچھے ہیکر گروپ UNC6395 ہے، جو اس سے قبل بھی سیلز فورس صارفین کو نشانہ بنا چکا ہے۔ اس بار ہیکرز نے سیلز لوفت ڈرفٹ (Salesloft Drift) ایپ کے کمزور ٹوکنز کے ذریعے حملہ کیا۔

اگرچہ انٹرپرائز سطح پر حملے کو روک دیا گیا ہے، تاہم گوگل نے تمام جی میل صارفین کو خبردار کیا ہے کہ وہ فوری حفاظتی اقدامات کریں۔ ان اقدامات میں شامل ہیں:

1. سیکیورٹی چیک اپ مکمل کریں
2. مضبوط پاس ورڈ استعمال کریں جس میں علامات اور نمبرز شامل ہوں
3. ٹو فیکٹر آتھینٹیکیشن کو فعال کریں
4. غیر مانوس ڈیوائسز سے لاگ آؤٹ ہوں
5. مشکوک تھرڈ پارٹی ایپس کی رسائی ختم کریں
6. جی میل کی حالیہ سرگرمی پر نظر رکھیں
7. مشکوک لنکس اور اٹیچمنٹس سے گریز کریں

گوگل کا کہنا ہے کہ ان ہدایات پر عمل کرنے سے مستقبل میں سائبر حملوں کے خطرات کو نمایاں حد تک کم کیا جا سکتا ہے۔

READ  گوگل نے پاکستان میں جدید اے آئی ویڈیو ٹولز متعارف کرادیے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں