راولپنڈی؛ بچے کو پولیو قطرے پلانے پر مزاحمت اور دھمکیاں دینے والا شخص گرفتار

Man arrested for resisting and threatening child while administering polio drops

نصیر آباد پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے پولیو ورکرز سے دست درازی کرنے اور کار سرکار میں مداخلت کرتے ہوئے دھمکیاں دینے والے شخص کو گرفتار کرلیا۔

پولیس نے فوری مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کیا۔

مقدمے کے متن کے مطابق زیر حراست شخص نے بچے کو پولیو قطرے پلانے پر مزاحمت کی اور دھمکیاں دیں۔

ایس پی پوٹھوہار سردار بابر ممتاز خان کا کہنا تھا کہ زیر حراست شخص کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کیا جائے گا، شہری پولیو سے بچاؤ کے لیے تعاون کریں اور ایسے عناصر کی حوصلہ شکنی کریں۔

READ  بلاول کا دہشتگردی کیخلاف پاکستان اور بھارت کے درمیان مشترکہ فورم قائم کرنے کا مطالبہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں