بھارت سے شرمناک شکست: محمد یوسف کا کرکٹ میں سیاسی مداخلت کو ختم کرنے کا مطالبہ

Mohammad Yousuf calls for an end to political interference in cricket

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت سے شرمناک شکست کے بعد پاکستان ٹیم کے سابق اسٹار کرکٹر محمد یوسف نے کرکٹ میں سیاسی مداخلت کو ختم کرنے کا مطالبہ کردیا۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت کے ہاتھوں 61 رنز سے شکست کھانے پر محمد یوسف بھی خاموش نہ رہے اور ٹیم کی شرمناک شکست پر افسوس کا اظہار کیا۔

ایک بیان میں سابق کرکٹر نے کہا کہ یہ ہماری کرکٹ کی تاریخ کا سیاہ ترین دور ہے، دل خون کے آنسو روتا ہے، نااہل افراد کو عہدوں اور ٹیم سے بھی باہر کرنا ہوگا۔

محمد یوسف کا کہنا تھا کہ کرکٹ سے سیاسی مداخلت اور ذاتی ایجنڈےکےخاتمے تک وہ ٹیم نہیں بن سکتی جو کبھی ہوا کرتی تھی۔

دوسری جانب سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر محمد یوسف نے اپنے پیغام میں لکھا کہ شاہین آفریدی، بابراعظم اور شاداب خان کا وقت گزرچکا ہے، پاکستان کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کو اب نئے پرفارمرز کی ضرورت ہے۔

READ  ترکیے میں موجود ایرانی فٹبال ٹیم کو ورلڈکپ سے قبل میکسیکو کے ویزے جاری کر دیےگئے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں