لاہور میں مون سون بارشیں کرکٹرز کی ٹریننگ میں رکاوٹ بن گئیں

Monsoon rains in Lahore hinder cricketers' training

لاہور میں مون سون کی بارشیں کرکٹرز کی ٹریننگ میں رکاوٹ بن گئیں۔

ذرائع کے مطابق قومی ریڈ بال اور وائٹ بال کرکٹرز کے اسکلز ڈیولپمنٹ کیمپ تاخیر کا شکار ہوگئے۔

نیشنل کرکٹ اکیڈمی ( این سی اے) میں کیمپس پیر سے شیڈولڈ کیے گئے تھے لیکن بارشوں کے اسپیل کی وجہ سے اب کیمپس پیر سے شروع نہیں ہو سکیں گے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ کیمپس کے نئے شیڈول کا فیصلہ آئندہ ہفتے کیا جائے گا ، ایل سی سی اے گراؤنڈ اور این سی اے کے گراؤنڈ میں پانی کی وجہ سے کیمپس کا آغاز ممکن نہیں ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ این سی اے کے انڈور ہال میں لاہور میں مقیم کھلاڑی اپنی انفرادی ٹریننگ جاری رکھے ہو ئے ہیں جب کہ وائٹ بال کرکٹرز کے اسکلز ڈیولپمنٹ کیمپس 3 مرحلوں میں لاہور میں ہو چکے ہیں۔

READ  پنجاب: تعلیمی اداروں میں بھرتی پرملازمین کا جنسی جرائم کاریکارڈ دیکھنے کی تجویز

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں