سال کے بہترین فٹبالر کا ایوارڈ ‘بیلن ڈی اور’ مسلمان فرانسیسی کھلاڑی کے نام

Muslim French player wins Ballon d'Or award

فٹبال کا مقبول ترین ایوارڈ ” بیلن ڈی اور ” مسلمان فرانسیسی کھلاڑی عثمان ڈیمبلے نے جیت لیا۔

سال کے بہترین فٹبالرز کے بیلن ڈی اور ایوارڈ کی تقریب پیر کو پیرس میں منعقد ہوئی جس میں پیرس سینٹ جرمین کے فارورڈاور فرانس کے فٹبالر عثمان ڈیمبلے نے بہترین فٹبالر کا ایوارڈ حاصل کیا۔

28 سال کے عثمان ڈیمبلے نے گزشتہ سیزن میں 53 میچز میں 35 گولز کیے ۔

ڈیمبلے کے علاوہ اسپین کے لامین یمال کو بھی بیلن ڈی اور کےلیے نامزد کیا گیا تھا۔

دوسری جانب خواتین کے بہترین فٹبالر کا ایوارڈ اسپین کی کھلاڑی ایتانا بونماٹی کے نام رہا۔ وہ مسلسل تیسری بار بیلن ڈی اور جیتنے والی پہلی خاتون کھلاڑی بن گئیں۔

واضح رہے کہ بیلن ڈی اور ایوارڈ فرانس فٹبال کی جانب سے سال کے بہترین فٹبالر کو دیا جاتا ہے جبکہ اس میں دنیا بھر سے 180 صحافی فاتح کیلئے ووٹ کرتے ہیں۔

میسی سب سے زیادہ 8 مرتبہ ’بیلن ڈی اور‘ ایوارڈ جیت چکے ہیں جبکہ رونالڈو نے یہ ایوارڈ 5 بار اپنے نام کیا ہوا ہے۔

READ  ڈومیسٹک کھیلنے کی اجازت ملتے ہی امام الحق کی ناقابلِ شکست ڈبل سنچری

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں