قومی ٹی ٹوئنٹی کپ کا فائنل بارش کے باعث منسوخ

National T20 Cup final cancelled due to rain

پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ٹی ٹوئنٹی کپ کے فائنل میچ کو بارش کے باعث منسوخ کرنے کا اعلان کر دیا۔

پشاور میں کھیلا جانے والا قومی ٹی ٹوئنٹی کا فائنل میچ ایبٹ آباد اور کراچی کے درمیان ہونا تھا، تاہم بارش کے باعث میچ ممکن نہ ہو سکا۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ خراب موسم کے باعث فائنل میچ شدید متاثر ہوا، جس کے بعد اسے منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
بورڈ کے مطابق فائنل میچ کی نئی تاریخ اور مقام کا اعلان بعد میں کیا جائے گا جس کے لیے شائقین کو انتظار کرنا ہوگا۔

READ  پاکستان انگلینڈ تیسرا ٹیسٹ، وائٹ بال بولنگ کوچ ایشلے نوفکے کا ذمہ داری سنبھالنے کا امکان

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں