سری لنکا: قومی ٹیم کو کھانوں سے لطف اندوز ہونے کیلئے پاکستانی شیف کی خدمات حاصل

National team hires Pakistani chef to enjoy food

کولمبو: پاکستان کرکٹ ٹیم کو سری لنکا میں کھانوں سے لطف اندوز ہونے کے لیے پاکستانی شیف کی خدمات حاصل ہیں۔

ذرائع کے مطابق قومی کرکٹ اسکواڈ پاکستان سے شیف کو ساتھ لایا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ میگا ایونٹ میں کرکٹرز کی خوراک کا خیال رکھنےکیلئے شیف ساتھ رکھنےکا فیصلہ ہوا ہے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ مینیو کے مطابق کھلاڑیوں کو ان کی پسند کی روایتی پاکستانی کھانوں سمیت مختلف ڈشز بھی دستیاب ہوتی ہیں۔

اس کے علاوہ کھلاڑیوں کوپریکٹس اورمیچز کے دوران بھی ڈریسنگ روم میں اپنے شیف کے بنائے کھانے ملتے ہیں۔

READ  ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: بھارت کو بڑا جھٹکا، اہم کھلاڑی فیملی ایمرجنسی کے باعث ٹیم کو چھوڑ گئے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں