پی ایس ایل: عاطف اسلم اور آئمہ بیگ کی آواز میں آفیشل ترانہ جاری

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے گیارہویں ایڈیشن کا آفیشل ترانہ جاری کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل 11کے آفشیل ترانے میں عاطف اسلم، آئمہ بیگ، دانیہ کنول اور صابری سسٹرز نے آواز کا جادو جگایا ہے۔

پی ایس ایل 11 کے ترانے کا تھیم ’بیٹ پہ کھیلیں گے‘ رکھا گیا ہے۔
پی ایس ایل الیون کا آغاز26 مارچ سے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہوگا۔ نئے شیڈول کے مطابق تمام میچز لاہور اور کراچی میں کھیلے جائیں گے۔

READ  شاداب خان کندھے کی انجری کا شکار، 3 ماہ کرکٹ سے دوری کا امکان

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں