پاک آسٹریلیا ٹی 20 سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کردی گئی

Pakistan-Australia T20 series trophy unveiled

لاہور:
پاک آسٹریلیا ٹی 20 سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کردی گئی، سلمان علی آغا اور مچل مارش نے ٹرافی کی رونمائی کی۔

سیریز کے حوالے سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کپتان مچل مارش نے کہا کہ پاکستان کی بولنگ مضبوط اور فاسٹ بولنگ کی ایک تاریخ ہے، شاہین آفریدی شاندار بولر ہیں۔

مچل مارش نے کہا کہ ورلڈ کپ سے پہلے یہ سیریز دونوں ٹیموں کے لئے اہم ہے، یہاں سردی ہے اور ہم گرم کپڑے بھی لے کر نہیں آئے۔

آسٹریلوی کپتان نے کہا کہ کل کے میچ میں کھیلوں گا یا نہیں ابھی فیصلہ کروں گا، ہم اچھی تیاری کے ساتھ آئے ہیں، سیریز دلچسپ ہو گی۔

READ  پی سی بی نے ٹی 20 ورلڈکپ کیلئے ابتدائی اسکواڈ کے نام آئی سی سی کو بھجوا دیے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں