ایشیاکپ میں یو اے ای سے مقابلہ: پاکستان کرکٹ ٹیم کی ہوٹل سے اسٹیڈیم روانگی روک دی گئی

دبئی: ایشیا کپ میں پاکستان ٹیم کے کھیلنے کے معاملے پر قائم ڈیڈ لاک ختم ہونے کا امکان ہے، البتہ قومی کرکٹ ٹیم کی ہوٹل سے اسٹیڈیم روانگی روک دی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کی معذرت کی صورت میں معاملہ ختم ہوسکتا ہے۔

ذرائع کے مطابق اینڈی پائی کرافٹ کی معذرت پر پاکستان ٹیم آج یو اے ای کے خلاف میچ کھیلنے پر غور کرسکتی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فی الحال پاکستان کرکٹ ٹیم کی ہوٹل سے اسٹیڈیم روانگی روک دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کو ہوٹل میں رکنے کا کہہ دیا گیا ہے ، کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کو اپنے کمروں میں جانے کی ہدایت کردی گئی ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ میں اعلیٰ سطح پر مشاورت جاری ہے، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی، سلمان نصیر، یگر عہدیدار میٹنگ میں موجود ہیں۔

پاکستان اور یو اے ای کے درمیان آج دبئی اسٹیڈیم میں میچ شیڈول ہے۔یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے 7 بجے کھیلا جانا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کو اینڈی پائی کرافٹ کو ہٹانے کے معاملے پر تاحال آئی سی سی کا کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔

READ  اسلام آباد میں فی الحال اسٹیڈیم کی تعمیر کا ارادہ نہیں: چیئرمین سی ڈی اے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں