پاکستان کا بھارت میں ہونیوالی ایشین فینسنگ چیمپئن شپ میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

Pakistan decides not to participate in Asian Fencing Championships in India

پاکستان نے بھارت میں ہونے والی ایشین فینسنگ چیمپئن شپ میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیاہے جس کی تصدیق فیڈریشن کے سیکرٹری عثمان احمد نے کردی۔

تفصیلات کے مطابق منتظمین نے بھارتی حکومت کی جانب سے کلیئرنس اور ویزوں کی گارنٹی نہیں دی لہٰذا پاکستان فینسگ فیڈریشن نے گارنٹی نہ دیے جانے پر بھارت نہ جانے کا فیصلہ کیا ہے۔

منتظمین نے دیگر ممالک کے کھلاڑیوں اور آفیشلز کو کلیئرنس کی دستاویزات بھی دی ہیں جب کہ پاکستان کو تاحال ایسا کوئی دستاویز موصول نہیں ہوسکا۔ پاکستان کے علاوہ تمام وفود کی منتظمین نے کلیئرنس حاصل کی ہیں جبکہ پاکستان کو منسٹری آف ہوم افیئرز سے رابطہ کرنے کا کہہ دیا ہے۔

پاکستان فینسنگ فیڈریشن کے سیکرٹری عثمان احمد نے بتایا کہ بھارتی فینسنگ ایسوسی ایشن اور آرگنائزنگ کمیٹی سے دو مرتبہ رابطہ کیا اور ہم نے ان سے کلیئرنس کا پوچھا مگر ہمیں یقین دہانی نہیں کرائی گئی۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں جواب دیا گیا کہ اس کا ہم کچھ نہیں کر سکتے، ہم ویزوں اور کلیئرنس کی گارنٹی نہیں دے سکتے۔

عثمان احمد نے کہا کہ منتظمین نے اب تمام ممالک کی گارنٹی لی اور سب کے نام جاری کیے لیکن ہمارے کیس میں ایسا نہیں ہوا۔ ایشین فینسنگ چیمپئن شپ 18 سے 24 جون تک نئی دہلی میں شیڈول ہے۔

READ  'جب آپ کو پتا چلے کہ آپ کی ایکس دوبارہ شادی کر رہی ہے'، علی ترین کا ملتان سلطانز کی نیلامی پر دلچسپ ردعمل

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں