پاکستان ٹیم ہاکی ورلڈکپ کوالیفائر 2026 میں مصر میں کھیلے گی

Pakistan team to play in 2026 Hockey World Cup qualifiers in Egypt

پاکستان ہاکی ٹیم ہاکی ورلڈ کپ کوالیفائر آئندہ سال مصر میں کھیلے گی۔

ایف آئی ایچ ورلڈکپ جرمنی اور نیدر لینڈ میں منعقد ہوگا، جہاں جرمنی کی ٹیم اعزاز کا دفاع کریگی۔

4 بار کی چیمپئن پاکستان ہاکی ٹیم ورلڈکپ کوالیفائر کے پول ’ بی‘ میں ہے جہاں اس کے ساتھ انگلینڈ ، آسٹریلیا، میزبان مصر، ملائیشیا، امریکا، جاپان اور چین کو رکھا گیا ہے۔
اسی طرح مارچ 2026 میں مصر میں ہونیوالے ورلڈکپ کوالیفائر سے 4 ٹیمیں ایف آئی ایچ ہاکی ورلڈ کپ میں شرکت کرینگی، ورلڈ کپ کوالیفائر سے پہلے قومی ہاکی ٹیم عماد شکیل بٹ کی قیادت میں پرو لیگ 26 سے 2025 کے دوسرے مرحلے میں آسٹریلیا کے شہر ہو بارٹ میں ورلڈ چیمپئن جرمنی اور میزبان آسٹریلیا سے 10 سے14 فروری 2026 تک 4 میچ کھیلے گی۔

تاہم ایف آئی ایچ نے مصر میں منعقد ہونیوالے ہاکی ورلڈ کپ کوالیفائر کی تاریخوں کا تاحال اعلان نہیں کیا ہے۔

واضح رہےکہ پاکستان ہاکی ٹیم نے 1971 میں بارسلونا ( اسپین )، 1978 میں بیونس آئرس (ارجنٹائن )، 1982 میں بھارت کے شہر ممبئی اور 1994 میں آخری بار اولمپئین شہباز سنیئر کی قیادت میں سڈنی ( آسٹریلیا) میں ایف آئی ایچ ہاکی ورلڈکپ جیتا تھا۔

READ  ہاکی ٹیم کی شاندارکارکردگی، وزیراعظم کا ہرکھلاڑی کیلئے 15لاکھ روپے انعام کا اعلان

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں