بنگلا دیش ٹیم کا مسئلہ حل نہیں کیا گیا تو پاکستان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت کے فیصلے کا جائزہ لیگا

Pakistan will review its decision to participate in the T20 World Cup

لاہور: بنگلادیش کرکٹ ٹیم کے بھارت نہ جانے کے معاملے پر پاکستان نے بنگلا دیش کو مکمل حمایت کی یقین دہانی کرائی ہے۔

حکومتی ذرائع کے مطابق بھارت ٹیم نہ بھیجنے کے معاملے پر بنگلا دیشی حکومت کا پاکستانی حکومت سے رابطہ ہوا ہے۔

ذرائع کا بتانا ہےکہ اگر بنگلا دیش کا مسئلہ حل نہ کیاگیا توپاکستان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت کے فیصلے کا جائزہ لےگا۔

ذرائع کے مطابق پاکستانی حکام نے کہا کہ بنگلادیش کی معقول اور درست وجوہات ہیں، ان پر عمل درآمد ہونا چاہیے اور بھارت کوکسی ملک کوڈرانےدھمکانےکی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

ذرائع کا یہ بھی بتانا ہے کہ پاکستان نےبنگلا دیش کو اس معاملے پر مکمل سپورٹ کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

READ  انگلش بیٹر جو روٹ نے ٹیسٹ کرکٹ میں نیا ریکارڈ قائم کر دیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں