پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی بیٹر سدرا نواز رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں۔
ان کی شادی کی تقریب لاہور میں ہوئی جس میں دلہا اور دلہن کے قریبی عزیزو اقارب شریک ہوئے۔
مہندی اور مایوں کی دلکش تقریبات میں پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی کھلاڑیوں نے بھی رنگ جمایا۔
سدرا نواز کی لاہورکے ایک فارم ہاؤس میں شادی کی تقریب سجائی گئی۔
سدرا نواز کا کہنا ہےکہ زندگی کے نئے سفر کا آغاز ہو رہا ہے، اچھا لگ رہا ہے، سب کی دعاؤں کی ضرورت ہے ۔
انہوں نے بتایا کہ ولیمے کی تقریب کراچی میں ہوگی، ساتھی کھلاڑی تقریب میں شریک ہوں گی۔






تبصرے بند ہیں