نشہ آور شے استعمال کرنے کا معاملہ، پی سی بی کا ٹیسٹ مثبت آنے پر نواز کیخلاف تحقیقات کا فیصلہ

PCB decides to investigate Nawaz over drug use after positive test

پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ٹیم کے آل راؤنڈر محمد نواز کا نشہ آور شے کا ٹیسٹ مثبت آنے پر معاملے کی تحقیقات کا فیصلہ کیا ہے۔

کرکٹ ویب سائٹ کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق محمد نواز کا نشہ آور شےکا ٹیسٹ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے دوران مثبت آیا تھا، آئی سی سی نے اس حوالے سے پی سی بی کو آگاہ کر دیا ہے۔

ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق آئی سی سی کی جانب سے معلومات فراہم کرنے کے بعد پی سی بی نے معاملے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

کرکٹ ویب سائٹ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ٹیسٹ میں محمد نواز پر ریکریئیشنل ڈرگ (نشہ آور شے) استعمال کرنا ثابت ہوا، پی سی بی محمد نواز کے خلاف تحقیقات سے متعلق آج آئی سی سی کو آگاہ کرے گا۔

خیال رہے کہ محمد نواز ان دنوں پاکستان سپر لیگ میں ملتان سلطانز کی نمائندگی کر رہے ہیں۔

READ  پی ایس ایل 10: پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 6 وکٹوں سے ہرادیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں