ڈومیسٹک کرکٹ کیلئے پی سی بی نے نئی فٹنس پالیسی متعارف کروادی

PCB introduces new fitness policy for domestic cricket

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ڈومیسٹک کرکٹ کے لیے نئی فٹنس پالیسی متعارف کرا دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی سی بی نے اعلان کیا ہے کہ 26-2025 سیزن سے قبل تمام ریجنل کھلاڑیوں کے لیے فٹنس ٹیسٹ لازمی ہوں گے۔ اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشننگ کوچز اگست میں تقریباً 400 ریجنل کھلاڑیوں کی فٹنس کا جائزہ لیں گے۔
اس کے ساتھ ساتھ، ڈپارٹمنٹل کرکٹ ٹیموں کے کھلاڑیوں کے لیے بھی فٹنس ٹیسٹ لازم قرار دیے گئے ہیں، اور یہ پہلا موقع ہوگا کہ پی سی بی خود ان ٹیموں کے فٹنس ٹیسٹ لے گا.
مزید برآں، پی سی بی نے پاتھ وے اور ایج گروپ کرکٹ کے لیے بھی نئی فٹنس پالیسی کا اطلاق کیا ہے۔ تمام ڈومیسٹک کرکٹرز کے لیے ضروری ہوگا کہ وہ فٹنس ٹیسٹ پہلی یا دوسری کوشش میں کامیابی سے مکمل کریں۔
اس حوالے سے پی سی بی کے لیڈ اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشننگ کوچ یاسر ملک کا کہنا تھا کہ ڈومیسٹک کرکٹ ٹیلنٹ کی بنیاد ہے، اور اس میں معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

READ  کوہلی کا RCB سے نیا کمرشل معاہدہ کرنے سے انکار، آئی پی ایل سے ریٹائرمنٹ کی افواہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں