پی سی بی نے قومی کرکٹرز کو این او سی جاری کر دیے

PCB issues NOCs to national cricketers

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی کرکٹرز کو این او سی جاری کر دیے۔

پی سی بی کے مطابق کرکٹر حسن علی، محمد علی ، عثمان طارق اور فہیم اشرف کو این او سی جاری کیے گئے ہیں۔

اس کے علاوہ فاسٹ بولر محمد عباس کے این او سی میں توسیع کی گئی ہے۔

پی سی بی نے بتایا کہ حسن علی کو یارکشائر کاؤنٹی کے لیے این او سی جاری کیا گیا ہے جب کہ محمد علی، عثمان طارق اور فہیم اشرف کو انگلینڈ کی لیگ کے لیے این او سی دیا گیا۔

پی سی بی کے مطابق محمد عباس کو ڈربی شائر کے لیے کھیلنے کے لیے این او سی میں توسیع کی گئی ہے۔

READ  تمنا بھاٹیا نے عبدالرزاق سے شادی کی خبروں پر پہلی بار خاموشی توڑ دی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں