پی سی بی کے اسکورر نجم السعید انتقال کر گئے

PCB scorer Najam al-Saeed passes away

پاکستان کرکٹ بورڈ کے اسکورر نجم السعید انتقال کر گئے۔

نجم السعید کے بیٹے محمد شاہزیب نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے والد کا انتقال دل کا دورہ پڑنے سے ہوا۔

نجم السعید نے حال ہی میں پاکستان سپر لیگ میں اسکورر کے فرائض سر انجام دیئے تھے، وہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ایک سینئر اسکورر تھے۔

نجم السعید طویل عرصہ تک ٹیسٹ ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں آفیشل اسکورر رہے۔

READ  قومی کرکٹرز کے سینٹرل کنٹریکٹس: کون اِن ہوگا اور کس کے آؤٹ ہونے کا امکان؟ نام سامنے آگئے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں