آسٹریلیا میں قومی ہاکی کھلاڑیوں کیساتھ انتظامیہ کا ناروا سلوک، کھلاڑی اور مینجمنٹ طلب

players and management are being summoned

آسٹریلیا میں پاکستان ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کے ساتھ پیش آنے والے ناروا انتظامی رویے پر پاکستان ہاکی فیڈریشن نے کھلاڑیوں اور مینجمنٹ کو طلب کر لیا۔

آسٹریلیا کے دورے میں پاکستان ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کے لیے غیر معیاری سہولیات کی ویڈیو سامنے آئی تھی جبکہ وطن واپس پہنچنے پر قومی ہاکی ٹیم کے کپتان عماد بٹ نے بھی کہا تھا کہ ہم غیر معیاری رہائش فراہم کی گئی، لڑکے اپنے برتن اور کپڑے خود دھوتے رہے۔

عماد بٹ نے موجودہ ہاکی مینجمنٹ کے ساتھ مزید کام کرنے سے انکار کرتے ہوئے پاکستان ہاکی فیڈریشن سے مطالبہ کیا تھا کہ معاملے کا فوری ایکشن لیا جائے کیونکہ ہمارے پاس ورلڈکپ کے لیے بہت کم وقت باقی رہ گیا ہے۔
قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کے ساتھ پیش آنے والے غیر معیاری سلوک کا وزیراعظم شہباز شریف نے بھی نوٹس لیا تھا اور اب اطلاعات ہیں کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن نے کھلاڑیوں اور منیجمنٹ کو طلب کر لیا ہے۔

ذرائع پی ایچ ایف کے مطابق کپتان عماد بٹ اور حنان شاہد سمیت سینئر کھلاڑیوں کو آج شام مدعو کیا گیا ہے، ہیڈ کوچ طاہر زمان، کوچ عثمان اور ذیشان اشرف کو بھی طلب کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن کھلاڑیوں کی شکایت اور منیجمنٹ سے بات کرکے فیصلہ کرے گی، دو روز میں ایکشن لیتے ہوئے ٹیم کو مصر روانہ کریں گے، ایک ہفتے بعد ٹیم کو ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ کھیلنے مصر جانا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن طارق بگٹی ٹیم منیجمنٹ اور کھلاڑیوں کی رہائش سمیت دیگر معاملات پر تفصیل سے مؤقف سنیں گے، مؤقف سننے کے بعد اپنے تھنک ٹینک سے مشاورت کرکے قصور واروں کے خلاف ایکشن لیں گے۔

READ  معین علی پاکستانی کرکٹرز کی حمایت میں ڈٹ گئے

ذرائع کے مطابق کھلاڑیوں سے ان کی ناقص پرفارمنس اوربے تحاشا گول کھانے پر بھی استفسار کیا جائے گا، پی ایچ ایف کے صدر طارق بگٹی اور سیکرٹری رانا مجاہد پریس کانفرنس میں فیصلوں کا اعلان کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں