سی پی ایل میں پولارڈ کی دھواں دار بیٹنگ، 8 گیندوں پر 7 چھکے جڑ دیے

کیریبیئن پریمیئر لیگ ( سی پی ایل) 2025 میں ویسٹ انڈیز کے سابق آل راؤنڈر کیرون پولارڈ نے دھواں دار بیٹنگ کرتے ہوئے بولرز کا بھرکس نکال دیا۔

پیر کو کیریبیئن پریمیئر لیگ میں ٹرنباگو نائٹ رائیڈرز اور کٹس اینڈ نیوس پیٹریوٹس کےدرمیان میچ تھا۔

پیٹریوٹس کی دعوت پر نائٹ رائیڈرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں پر 179 رنز بنائے۔

نائٹ رائیڈرز کی جانب سے کیرون پولارڈ نے برق رفتار اننگز کھیلی۔انہوں نے 29 گیندوں پر 65 رنز بنائے جس میں 8 چھکے اور 2 چوکے شامل تھے۔

پولارڈ کی اننگز کی خاص بات یہ تھی کہ انہوں نے اننگز کے دوران ایک موقع پر 8 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 7 چھکے لگائے۔

180 رنز کے ہدف کے جواب میں پیٹریوٹس کی ٹیم مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں پر 167 رنز بناسکی اور یوں نائٹ رائیڈرز نے میچ 12 رنز سے جیت لیا۔

شاندار اننگز کھیلنے پر پولارڈ کو میچ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا۔

READ  قومی کرکٹر حسن علی بھی بسنت کے رنگوں میں رنگ گئے، پتنگ اڑاتے ہوئے ویڈیو وائرل

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں