سکولوں کی چھٹیوں میں توسیع کا امکان

Possibility of extending school holidays

پنجاب کے سکولوں میں گرمیوں کی چھٹیاں ختم ہونے کو ہیں لیکن سکول 15 اگست کو کھلیں گے یا نہیں حتمی فیصلہ نہ ہو سکا۔

سکول کھولنے کے بارے میں محکمہ سکول ایجوکیشن ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں کر سکا ہے، محکمہ کے ذرائع کے مطابق موسمی شدت کے باعث چھٹیوں میں 31 اگست تک توسیع کی تجویز زیر غور ہے۔

وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے کہا ہے کہ صوبہ میں چھٹیوں کے حوالے سے مشاورت جاری ہے، سکولوں میں گرمیوں کی چھٹیوں میں توسیع کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ جلد کر لیا جائے گا۔

واضح رہے کہ پنجاب میں وقفے وقفے سے بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، بارش نہ ہونے کی صورت میں موسم شدید گرم اور حبس بہت زیادہ ہوتا ہے، اس تمام صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے سکول کھولنے یا نہ کھولنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

READ  سکولوں میں آج سے گرمیوں کی تعطیلات کا آغاز

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں