صدر آصف زرداری سے یورپی یونین وفد کی سربراہ رینا کیونکا نے الوداعی ملاقات کی

صدر آصف علی زرداری سے یورپی یونین وفد کی سربراہ رینا کیونکا نے الوداعی ملاقات کی۔

دنیا نیوز کے مطابق ملاقات کے دوران صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان یورپی یونین کے ساتھ کثیر الجہتی تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور یورپی یونین کے تعلقات خطے میں امن و استحکام کے لیے اہم کردار ادا کرتے ہیں، جبکہ یورپی یونین پاکستان کی اہم سرمایہ کاری اور تجارتی شراکت دار بھی ہے۔

صدر زرداری نے اس بات کا اعادہ کیا کہ پاکستان اسٹریٹجک انگیجمنٹ پلان پر مکمل عملدرآمد کے لیے پُرعزم ہے، اور تجارت، ماحولیاتی تحفظ اور علاقائی امن جیسے شعبے دونوں فریقین کے درمیان شراکت داری کو مزید مضبوط کریں گے۔

READ  سابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے والد انتقال کرگئے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں