یومِ آزادی کے موقع پر پاکستان مونومنٹ پر پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں وزیر اعظم شہباز شریف نے قومی پرچم لہرایا۔
تقریب میں وفاقی وزراء کے علاوہ اسکولوں کے بچوں کی بڑی تعداد بھی شریک ہوئی، جنہوں نے ثقافتی لباس میں ملبوس ہو کر وزیر اعظم کو آمد پر پھول پیش کیے۔
پرچم کشائی کے موقع پر ملی جوش و جذبے کے ساتھ قومی ترانہ بھی پیش کیا گیا۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے ملک کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعا کی اور یادگار پاکستان پر پھول چڑھائے۔






تبصرے بند ہیں