پرنس رحیم آغا خان گلگت بلتستان کا دورہ مکمل کر کے چترال لوئر پہنچ گئے

Prince Rahim Aga Khan completes Gilgit-Baltistan tour and reaches Chitral Lower

اسماعیلی برادری کے روحانی پیشوا آغا خان پنجم پرنس شاہ رحیم الحسینی گلگت بلتستان اور چترال کا تین روزہ دورہ مکمل کر کے چترال لوئر پہنچ گئے۔

پرنس رحیم آغا خان بذریعہ ہیلی کاپٹرگلگت سے چترال پہنچے جہاں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی اور گورنر فیصل کریم کنڈی نے پرنس رحیم آغا خان کا استقبال کیا۔

وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے لوئر چترال ائیرپورٹ پر پرنس رحیم آغا خان سے ملاقات کی۔ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں وزیراعلیٰ کے پی نے کہا کہ لوئرچترال آنےکامقصد پرنس رحیم آغا خان کی آمد پرانکاخیرمقدم کرناتھا، ان سے حکومتی اقدامات و اہداف پربات چیت ہوئی

ان کا کہنا تھاکہ پرنس رحیم آغا خان نےصوبے میں سرمایہ کاری کرنےکی یقین دہانی کرائی ہے۔

READ  لانگ مارچ کو اسلام آباد کی حدود میں داخل ہونے نہیں دیا جائے گا، رانا ثنا اللّٰہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں