پیٹرول کی قیمت 458 روپے تک پہنچانا ظلم ہے: حافظ نعیم

Raising petrol price to Rs. 458 is injustice: Hafiz Naeem

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہےکہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ عوام پر ظلم ہے۔

ایک بیان میں حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ غریب اور مڈل کلاس طبقہ شدید متاثر ہے، صرف پیٹرول نہیں، ٹیکسز میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کرتے ہیں، پیٹرول کی قیمت 458 روپے تک پہنچانا ظلم ہے، پہلے 55 روپے، پھر 137 روپے اضافہ، ظلم کی انتہا ہے اس سے بائیکرز، ڈیلیوری ورکرز، طلبہ و مزدور سمیت سب متاثر ہوں گے۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی اطلاعات شفیع جان نے کہا کہ ناکام معاشی پالیسیوں نے عوام کا جینا دوبھر کر دیا،وفاقی حکومت نے عوام کو دیوار سے لگا دیا،عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے۔

READ  نئی ڈیڈ لائن سے پہلے امریکا اپنی پیشگوئیوں کی ’ایکسپائری ڈیٹ‘ دیکھ لے: فاطمہ مہاجرانی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں