وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللّٰہ 250 ووٹ لے کر سینیٹر منتخب ہوگئے
غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق سینیٹ الیکشن میں 251 ووٹ ڈالے گئے جن میں سے ایک ووٹ منسوخ ہوا۔
انتخاب سے قبل پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کے 10 سے 12 اراکین نے رابطہ کر کے ووٹ دینے کی پیشکش کی لیکن میں نے انکار کردیا۔
ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کا بائیکاٹ دراصل اپنے ہی ممبران پر عدم اعتماد ہے، ان کا رویہ غیر جمہوری اور غیر سیاسی ہے۔ بانی پی ٹی آئی کے اندھی تقلید کرنے والے صرف انتشار اور فساد چاہتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ان کا راستہ صرف حکومت یا ادارے نہیں بلکہ پوری قوم کو روکنا ہوگا، کیونکہ پی ٹی آئی کے پاس اب سوائے راہ فرار کے کوئی راستہ نہیں بچا۔






تبصرے بند ہیں