پنجاب میں گندم اور آٹے کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے دفعہ 144 نافذ

Section 144 imposed in Punjab to ensure supply of wheat and flour

حکومت پنجاب نے صوبے بھر میں گندم، آٹے اور روٹی کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنانے کے لیے دفعہ 144 نافذ کر دی

محکمہ داخلہ کے مطابق گندم اب صرف فلور ملز میں آٹا بنانے کے لیے استعمال ہوگی، جبکہ فیڈ ملز میں اس کے استعمال پر مکمل پابندی لگا دی گئی ہے۔ یہ فیصلہ صوبے میں گندم کی ممکنہ قلت کے خدشے کے پیشِ نظر کیا گیا۔

ترجمان نے بتایا کہ پنجاب کی فیڈ ملز کے پاس 1 لاکھ 4 ہزار 184 میٹرک ٹن گندم کا ذخیرہ موجود ہے اور وہ اسے مرغیوں کے دانے کے طور پر استعمال کرنے کا ارادہ رکھتی تھیں۔ تاہم حکومت نے واضح کیا ہے کہ گندم انسانوں کی بنیادی خوراک ہے اور اسے صرف آٹے کی تیاری میں استعمال ہونا چاہیے۔

پابندی کے تحت فیڈ ملز میں گندم کے استعمال پر 30 روز کے لیے روک لگا دی گئی ہے۔

READ  منڈی بہاءالدین میں خراب شربت پینے سے 3 بچے جاں بحق، دکاندار گرفتار

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں