پاکستان کے آل راؤنڈر شاداب خان کو گلوبل سپر لیگ (جی ایس ایل) کے تیسرے ایڈیشن کے لیے ڈیزرٹ وائپرز نے کپتان مقرر کردیا ہے۔
شاداب خان نے آسٹریلوی آل راؤنڈر کرس گرین سے کپتانی کی ذمہ داری سنبھالی جنہیں ابتدائی طور پر کپتان نامزد کیا گیا تھا لیکن انگلینڈ میں کاؤنٹی کرکٹ کھیلتے ہوئے ہاتھ میں چوٹ لگنے کے بعد انہیں ٹورنامنٹ سے دستبردار ہونا پڑا۔
گلوبل سپر لیگ 23 جولائی سے یکم اگست تک کھیلی جائے گی۔
ڈیزرٹ وائپرز نے اپنے آفیشل سوشل میڈیا چینلز کے ذریعے اس تقرری کی تصدیق کی اور لکھا کہ وائپرز کو زیادہ بلندیوں تک لے جانے کے لیے تیار! شاداب خان جی ایس ایل 2026 کے لیے ہمارے کپتان ہیں۔






تبصرے بند ہیں