ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کے سپر فور مرحلے کے اہم میچ کے دوران پاکستانی ٹیم کے کوچ مائیک ہیسن کی ٹرک آزماکر فاسٹ بولر شاہین آفریدی نے میچ کا پانسہ پلٹ دیا۔
گزشتہ روز پاکستان اور بنگلادیش کے میچ کے دوران سنسنی خیز صورتحال میں پاکستانی کوچ مائیک ہیسن نے کپتان سلمان آغا کے ذریعے شاہین آفریدی کو گیند سست کرنے کا مشورہ دیا اور پھر شاہین نے کوچ کے حکم پر شمیم کو سلو گیند کرکے 30 رنز پر پویلین بھیج دیا۔
اس وکٹ کے بعد شاہین نے ڈریسنگ روم میں موجود کوچ کو دیکھ کر جشن منایا۔
دوسری جانب کوچ مائیک ہیسن بھی شاہین کی وکٹ پر خوشی کا اظہار کیے بغیر نہ رہ سکے، اس لمحے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے ۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ایشیاکپ ٹی ٹوئنٹی کے اہم میچ میں پاکستان نے بنگلادیش کو دلچسپ مقابلے کے بعد 11 رنز سے شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے۔
پاکستان کے 136 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بنگلادیش کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں پر 124 رنز بناسکی تھی۔
پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی اور حارث رؤف نے 3،3 وکٹیں حاصل کیں، صائم ایوب نے 2 اور محمد نواز نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا تھا ۔
ایشیا کپ کا فائنل اتوار کو پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلا جائے گا۔






تبصرے بند ہیں