ورلڈ کپ میں پاک بھارت میچ بحال ہونے پر شاہد آفریدی کا ردعمل آگیا

Shahid Afridi's reaction to the resumption of the Pakistan-India match

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم کے بھارت کے خلاف میچ کھیلنے کے فیصلے کو سابق قومی کپتان شاہد آفریدی نے خوش آئند قرار دیا ہے۔

سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ حکومت پاکستان نے میچ میں شرکت کا فیصلہ کرکے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے وقار کو محفوظ کیا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نےاپنے فیصلے سے کھیل کے عالمی استحکام کو بھی یقینی بنایا جس سے کرکٹ کی اسپرٹ برقرا رہی۔
سابق کپتان کا کہنا ہے کہ کرکٹ جیت گیا جس کا مطلب فاصلوں کو کم کرنے میں کھیل پل کا کردار ادا کرتا رہے گا۔

واضح رہے کہ حکومت پاکستان نے قومی کرکٹ ٹیم کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 میں بھارت کے خلاف میچ کھیلنے کی اجازت دے دی ہے جس کے بعد اب پاکستان اور بھارت کے درمیان ہائی وولٹیج میچ 15 فروری کو کولمبو میں کھیلا جائے گا۔

READ  ورلڈکپ کیلئے بھارت نہ جانے کا معاملہ، پی سی بی بنگلادیش کیساتھ کھڑا ہوگیا، آئی سی سی کو خط

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں