سندھ حکومت کا آئندہ ہفتے سے سکھر سے شکارپور پیپلز بس سروس شروع کرنے کا اعلان

Sindh government announces to start Sukkur-Shikarpur People's Bus service from next week

کراچی: سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن نے آئندہ ہفتے سے سکھر سے شکارپور پیپلز بس سروس شروع کرنے کا اعلان کردیا۔

سینئر وزیر شرجیل میمن کی سربراہی محکمہ ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ کا اجلاس ہوا جس میں مختلف فیصلے کیے گئے۔

ترجمان نے بتایا کہ شہریوں کو بہترسفری سہولتیں فراہم کرنے پر غور کیا جارہا ہے جب کہ نئے روٹس اورخواتین کے لیے خصوصی اقدامات پر غور کررہے ہیں۔

ترجمان محکمہ ٹرانسپورٹ کے مطابق رواں ہفتے سکھر سے شکارپورپیپلزبس سروس شروع کرنے اور سکھر، حیدرآباد میں خواتین کوپنک اسکوٹیز دینےکی تقریبات بھی جلد منعقد کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

اس کے علاوہ آئندہ مالی سال کے لیے ای وی، ہائبرڈ، ڈبل ڈیکربسوں کی خریداری کا فیصلہ کیا گیا ہے، کراچی سمیت سندھ بھر میں ٹرانسپورٹ نیٹ ورک کو وسعت دینے پر بھی اتفاق کیا گیا ہے۔
اس حوالے سے شرجیل میمن نے کہا کہ حیدرآباد کے لیے بھی خصوصی منصوبہ بندی کی جارہی ہے، حیدر چوک تا کوہسار اور حیدرآباد تا ٹنڈو الہیار روٹس پر پیپلز بس سروس جلد شروع کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ آئندہ مالی سال مزید بسیں ٹرانسپورٹ سسٹم کا حصہ بنیں گی، صوبے کے مختلف اضلاع میں مرحلہ وار بس سروس شروع کی جائے گی اورکراچی میں بڑھتی آبادی کی تقاضوں کو پورا کرنے کے لیے بھی نئے روٹس متعارف کرائے جائیں گے۔

سینئر وزیر کا کہنا تھاکہ پیپلز بس سروس سکھر سے شکارپور روڈ پر آئندہ ہفتے باقاعدہ شروع کردی جائے گی جب کہ اس ماہ کے آخر تک ای وی ٹیکسی سے متعلق تمام فارملٹیز پوری کر لی جائیں گی۔

READ  علیمہ خان کی گرفتاری تشدد اور کشیدگی کو ہوا دینے کے مترادف ہے: بیرسٹر گوہر

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں