صوبۂ سندھ کے گورنر کامران خان ٹیسوری نے بیجنگ میں وزارتِ تجارت کا دورہ کیا۔
گورنر کے ہمراہ پاکستانی سفارتخانے کے اکنامک منسٹر اور دیگر سفارتی عملہ بھی موجود تھا۔
دورے کے دوران چینی وزارتِ تجارت کے اعلیٰ حکام نے پاکستانی وفد کو تفصیلی بریفنگ دی اور پاک چین طے شدہ ایم او یوز اور معاہدوں میں پیش رفت سے آگاہ کیا۔
گورنر سندھ کے ترجمان کے مطابق اس موقع پر سرمایہ کاری اور نئے منصوبوں کے مواقع پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔






تبصرے بند ہیں