کلکتہ ٹیسٹ میں بھارت جنوبی افریقا کے خلاف بچھائے گئے اپنے ہی جال میں پھنس گیا اور 124 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پوری ٹیم 93 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔
کلکتہ ٹیسٹ کا نتیجہ تیسرے ہی روز نکل آیا اور جنوبی افریقا نے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں بھارت کو 30 رنز سے شکست دیدی۔
بھارت کو میچ میں فتح کیلئے 124رنز کا ہدف ملا تھا لیکن دوسری اننگز میں بھارتی ٹیم 93 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔
میچ کی پہلی اننگز میں جنوبی افریقا کی ٹیم 159رنز بناکر آؤٹ ہوئی تھی جس کے جواب میں بھارتی ٹیم پہلی اننگز میں 189 رنز بنانے میں کامیاب رہی تھی۔
دوسری اننگز میں مہمان ٹیم 153 رنز پر ڈھیر ہو گئی اور بھارت کو جیت کے لیے 124 رنز کا ہدف ملا لیکن بھارتی ٹیم اپنے ہوم گراؤنڈ پر بری طرح ناکام رہا اور 93 رنز پر ڈھیر ہو گیا۔
کلکتہ ٹیسٹ کی پچ پر سابق بھارتی آف اسپنر ہربھجن سنگھ اور میڈیا نے بہت تنقید کی تھی، پچ پرغیر ہموار باؤنس تھا جس کے باعث بیٹرز کے لیے کھیلنا دشوار تھا۔





تبصرے بند ہیں