ٹی 20 ورلڈکپ: جنوبی افریقی کھلاڑی ملک واپسی کا بندوبست نہ ہونے پر آئی سی سی پر برہم

South African players angry at ICC for not arranging return to country

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں کیویز کے ہاتھوں شکست کے بعد جنوبی افریقا کے کھلاڑی ملک واپسی کا بندوبست نہ ہونے پر آئی سی سی پر برہم ہوگئے۔

جنوبی افریقی وکٹ کیپر کوئنٹن ڈی کوک نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ آئی سی سی نے ابھی تک ہمارے ساتھ کوئی رابطہ نہیں کیا، انگلینڈ کی ٹیم ہم سے پہلے واپس جارہی ہے۔

کوئنٹن ڈی کوک نے کہا کہ ویسٹ انڈیز اور جنوبی افریقا کی ٹیموں کو اندھیرے میں رکھا گیا ہے۔

جنوبی افریقی کرکٹر ڈیوڈ ملر نے بھی کہا کہ انگلینڈ کی ٹیم ویسٹ انڈیز اور جنوبی افریقا کے بعد ورلڈ کپ سے باہر ہوئی اس کے لیے چارٹرڈ طیارہ کروایا گیا، جنوبی افریقا اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کو کولکتہ میں ابھی بھی جواب کا انتظار ہے۔

ڈیوڈ ملر نے کہاکہ آئی سی سی کو انگلینڈ کی ٹیم کے لیے چارٹرڈ طیارہ انتظام کرنے میں زیادہ وقت نہیں لگا اور ویسٹ انڈیز ٹیم 7 جبکہ جنوبی افریقا کی ٹیم 4 دنوں سے انتظار کر رہی ہے۔

واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی بھی سوشل میڈیا پر تنقید کر چکے ہیں۔

READ  ایشیا کپ کا اہم مرحلہ، ویلالاگے والد کی آخری رسومات چھوڑ کر یو اے ای روانہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں