سری لنکا نے رواں سال ہونیوالی لنکا پریمیئر لیگ ملتوی کر دی

Sri Lanka has postponed this year's Lankan Premier League

سری لنکا نے رواں سال ہونے والی لنکا پریمیئر لیگ ( ایل پی ایل) ملتوی کر دی۔

سری لنکا کرکٹ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اس سال لنکا پریمیئر لیگ کا انعقاد نہیں ہوگا۔

سری لنکا کرکٹ کے مطابق فیصلہ ورلڈکپ کی تیاریوں پر مکمل توجہ دینے کے لیے کیا گیا ہے، ایل پی ایل 2025 کسی اور مناسب ونڈو میں کرائی جائے گی۔

ایل پی ایل 2025 کا انعقاد ابتدائی طور پر یکم دسمبر سے 23 دسمبر تک ہونا طے پایا تھا۔

آئی سی سی گائیڈ لائنز کے مطابق ورلڈکپ کے لیے تمام وینیوز زبردست حالت میں ہونے لازمی ہوتے ہیں، لیگ ملتوی کرنے کے فیصلے سے گراؤنڈز انفراسٹرکچر کی اپ گریڈیشن کے لیے مدد ملے گی تاکہ میگا ایونٹ کا کامیاب انعقاد کیا جا سکے۔

شائقین کے لیے اسٹینڈز کو جدید سہولیات سے آراستہ اور کھلاڑیوں کے ڈریسنگ رومز اور ٹریننگ ایریاز کو بہتر کیا جائے گا۔

سری لنکا کرکٹ کے مطابق اس وقت 3 وینیوز پر تعمیر و مرمت کا کام جاری ہے۔ کولمبو اسٹیڈیم میں ویمنز ورلڈکپ کے میچز کی وجہ سے ترقیاتی کام روکا گیا ہے۔

یاد رہے کہ آئندہ برس فروری مارچ میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ مشترکہ طور پر بھارت اور سری لنکا میں ہونا ہے۔

READ  پی ایس ایل ٹیم ’پنڈیز‘ نے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر نام ’راولپنڈیز‘ کردیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں