ٹی20 ورلڈکپ میں سری لنکن ٹیم کو بڑا دھچکا، لیگ اسپنر ہسارانگا ایونٹ سے باہر

Sri Lankan team suffers major setback in T20 World Cup

کولمبو: سری لنکن کرکٹ ٹیم کے اہم بولر ونندو ہسارانگا آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے باہر ہوگئے۔

سری لنکن اسٹار اسپنر ونندو ہسارانگا ہیمسٹرنگ انجری کے سبب آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے باہر ہوئے۔

ہسارانگا کو اتوار کو آئر لینڈ کے خلاف میچ میں انجری ہوئی تھی۔

ونندو ہسارانگاکی جگہ بولنگ آل راؤنڈر دُشان ہمانتھا کو سری لنکن اسکواڈ میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ اتوار کو سری لنکا نے کولمبو میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کےاپنے پہلے میچ میں آئرلینڈ کے خلاف 20 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی۔

READ  پاکستانی ٹیم سے ہاتھ نہ ملانا کھیل کی اصل روح کے منافی ہے: سابق بھارتی کپتان کی کڑی تنقید

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں