پاکستان سے کشیدگی: بھارت کا ایشیا کپ نہ کھیلنے کا فیصلہ

Tensions with Pakistan India decides not to play Asia Cup

بھارتی ہٹ دھرمی کی وجہ سے اس سال شیڈول ایشیا کپ نہ ہونے کا امکان ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستان سے کشیدگی کے بعد بھارت کی جانب سے ایشیا کپ نہ کھیلنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے مینز ایشیا کپ اور ویمنز ایمرجنگ ایشیا کپ سے دستبرداری کا فیصلہ کیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق مینز ایشیا کپ رواں سال ستمبر میں کھیلا جانا ہے اور ویمنز ایمرجنگ ایشیا کپ جون کے مہینے میں سری لنکا میں شیڈول ہے۔

اس حوالے سے بی سی سی آئی کے اہلکار کا کہنا ہے کہ ایشین کرکٹ کونسل کے صدر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی ہیں جب کہ بھارتی ٹیم ایک ایسے ٹورنامنٹ میں نہیں کھیل سکتی جس کے سربراہ پاکستان کے وزیر ہیں۔

بی سی سی آئی کے اہلکار کے مطابق ابھی ویمنز ایمرجنگ ایشیا کپ سے دستبرداری کے فیصلے سے ایشین کرکٹ کونسل کو زبانی طور پر آگاہ کیا گیا ہے، اے سی سی کے باقی شیڈول ایونٹس کو بھی ہولڈ کردیا ہے ، ہم اس حوالے سے حکومت کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں۔

READ  بھارت سے میچ کے بائیکاٹ کا معاملہ، آئی سی سی وفد چندگھنٹوں میں پاکستان پہنچے گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں