چین میں تیار کیا گیا واکر ایس 2 دنیا کا پہلا صنعتی روبوٹ ہے جو اپنی بیٹری خود تبدیل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، جس کی بدولت یہ مسلسل 24 گھنٹے اور پورے سال بغیر رکے کام کرنے کی اہلیت رکھتا ہے۔
یہ سادہ مگر ذہین، دو پیروں والا روبوٹ اپنی نوعیت کی پہلی مثال ہے جس میں یہ خودکار فیچر شامل کیا گیا ہے۔ یو بی ٹیک روبوٹکس کمپنی کی جانب سے جاری کردہ حالیہ ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ جیسے ہی روبوٹ نے اپنی بیٹری کم ہونے کا پتہ لگایا، وہ خود چل کر بیٹری ایکسچینج اسٹیشن پہنچا، اپنے بازوؤں کی مدد سے نئی چارج شدہ بیٹری نصب کی، اور دوبارہ کام پر لوٹ آیا۔
روایتی روبوٹس کو یا تو چارج پر لگانا پڑتا ہے یا ان کی بیٹریاں دستی طور پر تبدیل کرنا پڑتی ہیں، جس سے کام رک جاتا ہے۔ لیکن واکر ایس 2ایک ڈوئل بیٹری سسٹم سے لیس ہے، جو اسے یہ صلاحیت دیتا ہے کہ وہ باری باری اپنی بیٹریاں خود تبدیل کر سکے، اور یوں کام کے دوران بجلی ختم ہونے کا مسئلہ پیش نہ آئے۔






تبصرے بند ہیں