ون ڈے سیریز کے شیڈول میں تبدیلی کے بعد 3 ملکی ٹورنامنٹ کا شیڈول بھی تبدیل

the schedule of the 3-nation tournament has also been changed

پاکستان کرکٹ بورڈ نے سری لنکا کے ساتھ ون ڈن سیریز کے بقیہ 2 میچز کے شیڈول میں تبدیلی کے بعد 3 ملکی ٹورنامنٹ کے شیڈول میں بھی ردوبدل کردیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق 3 ملکی سیریز کے تمام میچز اب راولپنڈی میں 18 سے 29 نومبر کے درمیان ہوں گے۔

3 ملکی ٹورنامنٹ میں پاکستان ، سری لنکا اور زمبابوے کی ٹیمیں شرکت کریں گی، اس سے قبل یہ میچز 17 سے 29 نومبر تک راولپنڈی اور لاہور میں ہونا تھے۔

پی سی بی نے بتایا کہ شیڈول میں تبدیلی کا فیصلہ بورڈز کی مشاورت سے آپریشنل وجوہات کی بنیاد پر کیا گیا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل پی سی بی نے سری لنکا سے بقیہ 2 ون ڈے میچوں کا شیڈول بھی تبدیل کیا تھا۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نےسوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سیریز کے بقیہ ون ڈے میچز 14 اور 16 نومبر کو کھیلے جائیں گے۔

سری لنکا کے ساتھ ون ڈے کے بقیہ میچز 13 اور 15 نومبر کو شیڈول تھے۔

READ  ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے مخصوص فارمیٹ کی انگلینڈ نے بھی مخالفت کردی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں