ٹرمپ کا کینیڈا پر آج سے نافذ العمل 50 فیصد ٹیرف 3 دن کیلئے مؤخر کرنے کا اعلان

Trump announces a three-day postponement of the 50% tariff on Canada that was set to take effect today.

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کینیڈا پر آج سے نافذ العمل ہونے والے 50 فیصد ٹیرف کو 3 دن کے لیے مؤخر کرنے کا اعلان کر دیا۔

صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ کینیڈا اور امریکا کے درمیان معاہدہ طے پا گیا ہے تاہم دستاویزات کو حتمی شکل دینا باقی ہے۔
امریکی صدر نے امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہKeystone XL پائپ لائن جسے بہت عرصہ پہلے سلیپی جوبائیڈن نے ختم کر دیا تھا، شاید دوبارہ زندہ ہو جائے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکا کینیڈا کی متعدد مصنوعات پر عائد 50 فیصد ٹیرف 21 اگست تک ملتوی کرنے پر رضا مند ہو گیا ہے۔

ٹیرف پر امریکا کے ساتھ نمایاں پیش رفت ہوئی: کینیڈا
دوسری جانب کینیڈین وزیرِ اعظم مارک کارنی کے دفتر نے بھی اس حوالے سے بیان جاری کر دیا ہے۔

کینیڈین وزیرِ اعظم کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق ٹیرف کے معاملے پر امریکا کے ساتھ نمایاں پیش رفت ہوئی ہے، تاہم ابھی اہم کام باقی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ کئی ہفتوں سے تجارتی معاملات حل کرنے کے لیے کینیڈا کے امریکا کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں۔

READ  بانی پی ٹی آئی کی 7 مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ,بغیر کارروائی کے مؤخر کر دی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں