ٹرمپ کا ہائی اسکلڈ ورکرز کیلئے ویزا شرائط سخت کرنے کا حکم

Trump orders tightening visa requirements for highly skilled workers

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہائی اسکلڈ ورکرز کے لیے ویزا شرائط سخت کرنے کا حکم دیدیا۔

ٹرمپ نے امریکی سفارتکاروں کو ایچ ون بی ویزا کے درخواست گزاروں کے پروفائلز کے جائزے کا حکم دیا ہے۔

درخواست گزاروں اور ان کے ساتھ سفر کرنے والوں کے ریزیومے یا لنکڈان (LinkedIn) پروفائلز کا جائزہ لیا جائے گا۔ سنسرشپ میں ملوث درخواست گزار ایچ ون بی ویزے کے لیے نااہل ہوگا۔

امریکی محکمہ خارجہ نے 2 دسمبر کو تمام امریکی مشنز کو ہدایات جاری کیں۔ ایچ ون بی ویزے ان ٹیک کمپنیوں کے لیے اہم ہیں جن کی قیادت نے ٹرمپ کی حمایت کی تھی۔

یاد رہے کہ ٹیک کمپنیاں زیادہ تر بھارت اور چین سمیت بیرون ملک سے بھرتیاں کرتی ہیں۔

READ  حرمین شریفین میں 15ہزار سے زائد رجسٹرڈ افراد اعتکاف میں بیٹھ گئے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں